ہائیکورٹ کا ڈی پی او کو منڈی بہائوالدین سے ماں‘ 4 بچے برآمد کرکے کل پیش کرنے کا حکم


لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے منڈی بہائوالدین کے رہائشی کی اہلیہ اور چار بچے برآمدگی کیس میں متعلقہ تھانے کے ذمہ داروں کی جانب سے بچے اور اہلیہ برآمد نہ کرنے پر ڈی پی او منڈی بہائوالدین کو حکم دیا ہے کہ وہ خود شہری کے بچے اور اہلیہ برآمد کر کے کل جمعہ 17جون کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔ منڈی بہائوالدین کے رہائشی شوکت علی نے محمد عارف گوندل ایڈووکیٹ کی وساطت سے رٹ درخواست دائر کی۔ درخواست گذار کے وکیل نے عدالت کو اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گذار کی اہلیہ کا چچا زاد بھائی شاکا شادی میں شرکت کے بہانے اس کے بیوی بچوں کو لے گیا اور لے جا کر غائب کر دیا۔ ڈی پی او منڈی سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔ آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور کسی بھی شہری کے مرضی کے بغیر اسے حبس بے جا میں نہیں رکھا جا سکتا۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے۔ فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ گوجرہ منڈی بہاء الدین کی جانب سے بچے اور شہری کی اہلیہ برآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈی پی اور منڈی بہاء الدین کو حکم دیا کہ تمام محبوسان کو برآمدکرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...