الیکشن کمشن پر تحفظات‘ پرانی انتخابی فہرستوں پر ضمنی انتخابات کرائے جائیں: حماداظہر


لاہور(  نیوز رپورٹر‘اپنے نامہ نگار سے)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے ووٹرز لسٹوں میں غلطیوں اور ضمنی الیکشن سے متعلق درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس میں جمع کرادی، جس میں پنجاب خصوصی طور پر لاہور میں کی جانے والی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹوں میں غلطیوں سے متعلق اعتراضات جمع کرائے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں بہت سی غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے، ہمارا الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ پرانی انتخابی فہرستوں پر ضمنی انتخابات کروائے جائیں۔حماد اظہر نے اعتراف کیا کہ دوران اقتدار ہم سے بڑی غلطیاں ہوئیں، جس میں سب سے بڑی غلطی چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تھی، ہمیں الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری پر تحفظات ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ شہباز اور حمزہ کے کیسز ختم کرکے مونس الٰہی کے گھرپر چھاپہ مارا گیا ملک میں چل کیا رہا ہے۔ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن