اسلام آباد (خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ کے رجسڑار آفس نے آرٹیکل 63 اے کے تحت نااہلی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر اعتراضات عائد کردیئے ۔ عدالت عظمی کے رجسٹرار آفس نے ایڈوکیٹ ذوالفقار بھٹہ کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آنے سے قبل متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا گیا، درخواست میں غیر مبہم اور گمراہ کن زبان استعمال کی گئی۔