اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری سے متعلق انکوائری کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری سے متعلق تحقیقات کی جائیں گی۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے شہباز گل کی اہلیہ کی ڈگری کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی شہباز گل کی اہلیہ کی اسکالرشپ کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ اس بارے میں وزارت سائنس کو کامسیٹس یونیورسٹی کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل کی اہلیہ 2011 میں اسکالر شپ کے تحت پی ایچ ڈی کرنے امریکا گئیں۔ اس اسکالرشپ منصوبے کی 2014 تک وزارت سائنس نے فنڈنگ کی جس کے بعد منصوبہ ایچ ای سی کے حوالے کردیا گیا۔ وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی اورکامسیٹس یونیورسٹی کے پرو ریکٹر آغا حسن بلوچ کا کہنا ہے کہ پیسوں کی ریکوری کرکے غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کیا جائے۔
شہبازگل کی اہلیہ کی ڈگری سے متعلق انکوائری کا حکم دے دیا: آغا حسن بلوچ
Jun 16, 2022