اسلام آ باد (خبر نگار خصوصی ) ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ٹیننٹ جنرل جوآن مارٹن پالیو کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان کے مطابق اس دوران ارجنٹینا مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سربراہ پاک بحریہ نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی اور امن کو یقینی بنانے کیلے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی جبکہ معزز مہمان نے میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو بھی سراہا ۔