اسلام آباد (نامہ نگار) نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرق وسطی و چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام کے لیے سیاسی انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا، پاکستان کا داخلی امن پوری امت کو مضبوط کرتا ہے، پاکستان کی مضبوطی میں ہم سب نے مل کر کردار ادا کرنا ہے، نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی، مشرق وسطی و چئیرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے 'اقلیتوں کے حقوق و امن عالم سیمینار، سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دین، ہمارا آئین ہمیں حکم دیتا ہے کہ غیر مسلموں کے حقوق کی پاسداری کی جائے،دنیا میں بہت سے ممالک میں مسلمان اقلیت میں ہیں، طاہر اشرفی نے کہا کہ ہندوستان میں بھی مسلمان اقلیت میں ہیں،انشااللہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیئے کام کرتے رہیں گے، دنیا کے مقابلے میں پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کہیں زیادہ ہے، طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے سیاسی انتہا پسندی کو ختم کرنا ہو گا۔تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ، اسلامی ممالک کے سفراء اور عالمی تنظیموں نے بھارت میں توہین ناموس رسالت، مسلمانوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مجرمین کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور بھارت میں توہین ناموس رسالت اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف 17 جون کو دنیا اسلام میں بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص حرمت رسول ﷺ پر جمعۃ المبارک کے خطبات دئیے جائیں گے۔ پاکستان علماء کونسل اور انٹرنیشنل اسلامک کونسل کے زیر اہتمام ہونے والے سیمینار کے مشترکہ اعلامیہ میں اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ اور عالمی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ فوری طور پر بھارت اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔