صدر کا ہنزہ ششپر گلیشیئر سے متاثرہ علاقے کا دورہ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے ہنزہ ششپر گلیشیئر سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کو حسن آباد ایف ڈبلیو کیمپ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ایف ڈبلیو او کے اعلی حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ، صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گلیشئرز کے پگھلاؤ میں تیزی آئی ہے، متعلقہ حکام انسانی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔ قراقرم یونیورسٹی کانووکیشن سے خطاب میں صدر نے ملک کی تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ابھرتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹولز کو اپنانے کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں اور انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کرکے ہی تیز رفتار ترقی ممکن ہے۔ نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سے آراستہ کرکے مختصر عرصے میں تیز رفتار سماجی و اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے، خواتین کو معیشت کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے، مختلف پیشوں میں ملازمتیں فراہم کرکے مالی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن