اسلام آباد( خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔پنجاب اسمبلی کے سابق اراکین ساجدہ یوسف ، ہارون عمران گل اور عظمی کاردار کی جانب سے بدھ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے بیس مئی کے فیصلے کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے ہے کہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی سیٹ ہونے والے اراکین نے پارٹی پالیسی سے انحراف نہیں کیا،وزیر اعلٰی کے انتخاب کے حوالے سے پارلیمانی لیڈر نے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔مزید کہا گیا ہے کہ پارلیمانی لیڈر کی طرف سے انھیں کوئی نوٹس نہیں ملا، اراکین نے انحراف نہیں کیا اورپاررٹی سربراہ کا اراکین کو منحرف قرار دینا قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔درخواست میں الیکشن کمیشن ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
منحرف ،چیلنج
منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کا ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
Jun 16, 2022