ایف بی آر ملازمین کا تنخواہوں اور فیول الاونس میں اضافے کا مطالبہ 

Jun 16, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )  کے ملازمین نے تنخواہوں اور فیول الاونس میں اضافے کے مطالبات وفاقی حکومت کے سامنے رکھ دیئے ۔ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں ایف بی آر کے تمام ملازمین کل 17 جون کو قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اگر مطالبات پھر بھی  حل نہیں ہوئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کو غیر معینہ مدت تک توسیع دیں گے ۔ ایف بی آر ملازمین کے ملازمین اس حوالے چیئر مین ایف بی آر کو تحریر طور پر آگاہ کردیا.ملازمین کے مطابق حالیہ وفاقی بجٹ میں بہت سے وفاقی اداروں کیملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ گیا اور مختلف الاونسز میں بھی اضافہ کردیا ہے لیکن ایف بھی آر کے ملازمین ابھی تک تنخواہوں اور الاونسز میں اضافے سے محروم ہیں ۔

مزیدخبریں