پمز سٹیٹس بحالی، ملازمین کا آج سے سیاہ پٹیاں پہن کراحتجاج کا فیصلہ 

Jun 16, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)پمز بحالی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پمز سٹیٹس بحالی میں تاخیر کے خلاف آج سے سیاہ پٹیاں پہن کر احتجاج ریکارڈ کروانے اور ہفتے سے 8سے 11 بجے تک روزانہ احتجاج کیا جائیگاعہدیداران نے کہا ہے کہ ہمیں اطلاعات مل رہی ہیں کہ پمز کا سٹیٹس بحال کرنے  کیلئے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیںحکومت سینیٹ میں پمز بل میں ترمیم کر کے اپنا وعدہ پورا کرے وفاقی وزیر صحت نے یقین دہانی کروائی تھی کہ سینیٹ میں ترمیم کر کے پمز کو شیڈول 3 میں شامل کریں گے تمام تنظیموں کے نمائندوں  نے کہا پمز کو اسکا اصل سٹیٹس دلوانے کے لیئے ہم متحد ہیں ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ شہید روالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ایمنڈڈ ایکٹ 2018بحال کیا جائے اور پمز کے اثاثے پمز کو دیئے جائیںمتفقہ طور پہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ کل سے سیاہ پٹیاں پہن کر احتجاج ریکارڈ کروائیںگے اور اگر مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔

مزیدخبریں