چکلالہ کا شعبہ صفائی کا عملہ نالیوں، گلیوں میں گندگی صاف کر نے میںناکام  

Jun 16, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کا شعبہ صفائی کا عملہ نالوں اور نالیوںو گلیوں میں پھیلی گندگی کو صاف کر نے  میں  ناکام ہو ہو کر رہ گیا ہے ، سڑکوں کے ارد گرد پڑی گندگی تعفن پھیلانے کا باعث بننے لگی ہے،مکین مشکلات کا شکار ہوگئے، کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقوں میں جو سڑکوں اور گلیوں میں بنائی گئی نالیوں کی صفائی نہ ہونے سے گند سے بھر چکی ہیں خاکروب اس طرف کا رخ نہیں کرتے ہیں اگر آ بھی جائیں تو برائے نام صفائی کرکے چلے جاتے ہیں جب بھی بارش ہو تو نالوں اور نالیوں کا گندہ پانی باہر نکل کر وبال جان بن جا تا ہے دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہونے سے مشکلات میں اضافہ ہو جا تا ہے ،ہارلے سٹریٹ، جھاورہ، ڈھوک چراغ دین، رحیم آباد،ڈھوک سیداں ،بکرامنڈی روڈ ، گلشن شافی ،22نمبر چونگی ،نئی آبادی  ٹاہلی موہری،ڈھیری حسن آباد،الف شاہ ،ندیم کالونی،چمن زار ،ڈھوک چراغ دین ،عزیز آباد اور دیگر علاقوں میں واقع نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے ان کی کشادگی کم ہو گئی ہے اور جب بارش ہو تو پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ،کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے شعبہ صفائی نے ابھی تک کسی قسم کی کوئی صفائی نہیں کی اورنہ اس طرف انہوں نے کوئی توجہ دی ہے ، گند باہر سڑکوں ، نالیوں اور گلیوں میں بکھرا پڑا ہے ۔

مزیدخبریں