سیشن جج کا سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ، 18 اسیران کو رہا کرنے کا حکم  


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی خرم مرزا اور غلام مصطفی سول جج راولپنڈی نے سینئر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد جاوید وڑائچ کے ہمراہ سینٹرل جیل راولپنڈی کا دورہ کیا جیل کے دورے کے دوران انہوں نے جیل کے مختلف حصوں بشمول خواتین وارڈ،نوعمر وارڈ اور جیل ہسپتال کا بھی وزٹ کیاانہوں نے جیل ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور انہیں دی جانے والی میڈیکل سہولیات کے متعلق دریافت کیا انہوں نے اس موقع پر جیل اسیران سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں مقید اسیران کو دی جانے والی طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ (ایگزیکٹو)ملک محمد اکرم اور دیگر افسران و اہلکاران اس موقع پر موجود تھے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن خرم مرزانے اس موقع پر معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 18نفراسیران کو ذاتی مچلکو ں پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا حسب الحکم فاضل جج اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...