اسلام آباد(وقائع نگار )ملک بھر میں گرمی کے باعث بجلی کی بندش عوام کے لیے وبال جان بن گئی ملک کے دیگر شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہورہا ہے اسلام آباد کے علاقہ نئی آبادی قاضی آباد محلہ چوہدریاں بھارہ کہو میں شدید لوڈشیڈنگ کے باعث شہری تکلیف سے بلبلا اٹھے ہیں قاضی آباد محلہ چوہدریاں بھارہ کہو میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے گرڈ اسٹیشن سے بھی رابطہ کیا لیکن لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی،وزیر اعظم، وزیر پانی و بجلی اور واپڈا حکام سے اپیل ہے کہ عوام پر رحم کیا جائے،قاضی آباد محلہ چوہدریاں بھارہ کہو میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کر کے دو سے تین گھنٹے کیا جائے۔