لاہور( این این آئی)پاکستان کیمسٹ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئر مین پرو فیسر اسحق میو نے کہا ہے کہ جعلی کیٹگری بی فارمیسی ڈگری سکینڈل پر اعلیٰ حکام کی خامو شی لمحہ فکریہ ہے۔ فوری طور پر پنجاب فارمیسی کونسل کے ریکارڑ اور چیف ڈرگز کنٹرولر کے ریکارڈ کو قبضہ میں لے جائے۔ اس میں جو بھی ملوث ہیں انہیںشامل تفتیش کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ کیا چیف ڈرگزکنٹرولر جب بھی ڈرگز سیل لائسنس جاری کرتا ہے تو پنجاب ڈرگز رولز2007کے تحت چیف ڈرگزکنٹرولر اثالتاذاتی طور پر فارمیسی ڈگری ہولڈر کو آفس میں طلب کرتا ہے اور اس کے دستخط /انگوٹھے تصدیق کے بغیر درخواست وصول نہیں کر سکتا۔ پنجاب ڈرگز رولز کے تحت چیف کنٹرولر پر لازم ہے کہ وہ ڈرگز سیلز لائسنس کیس کو پراسس کرنے سے پہلے کیٹگری بی اور کیٹگری اے ڈگری کی پنجاب فارمیسی کونسل سے تصدیق کرے اورلازم ہے کہ پنجاب فارمیسی کونسل کیٹگری کی ڈگری کی تصدیق کا لیٹر جاری کرے۔ چیف ڈرگز کنٹرول نے تمام قانونی طریقہ کار کی دانستہ طور پر ویلیو ایٹ کی کیونکہ اگر جعلی ڈگری کی ڈرگز سیل لائسنس جاری کرنے سے پہلے تصدیق کر لی جاتی تو بھی جعلی ڈرگر سیلز لائسنس جاری نہ ہوتے تصدیق قصد نہیں کی گئی۔ ہم مطا لبہ کر تے ہیں کہ ایف آئی اے اور محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب فوری طور پر پنجاب فارمیسی کونسل کے ریکارڑ اور چیف ڈرگز کنٹرولر کے ریکارڈ کو قبضہ میں لے کیونکہ ریکارڑ کو ضائع کرنے کی سازش تیارکی جار ہی ہے۔
جعلی کیٹگری بی فارمیسی ڈگری سکینڈل پر اعلیٰ حکام کی خامو شی لمحہ فکریہ :اسحق میو
Jun 16, 2022