افراط زر کا مسئلہ: یورپی مرکزی بنک کی غیر معمولی اجلاس شروع

فرینکفرٹ(اے پی پی)یورو زون میں افراط زر کی شدید ہوتی ہوئی صورت حال پر بات چیت کیلئے یورپین سنٹرل بنک کے پالیسی ساز وں   کا غیر معمولی ہنگامی اجلاس فرینکفرٹ میں شروع ہو گیا۔ بنک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس ملاقات میں مارکیٹ کی موجودہ صورت حال پر بھرپور گفتگو کی جا رہی ہے۔ روسی یوکرینی جنگ کی وجہ سے یورپ میں افراط زر اور مہنگائی کی شرحیں بڑھی ہیں، اس وجہ سے یورپی مشترکہ کرنسی یورو استعمال کرنے والا انیس ممالک پر مشتمل یورو زون بھی شدید دبا کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں بہت سی یورپی حکومتوں کیلئے قرض لینے کے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بانڈز مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاروں کا یقین ڈگمگانے لگا ہے ۔10 سالہ اطالوی حکومتی بانڈ کی بڑھوتی بھی اس ہفتے کے شروع میں 4 فیصد سے تجاوز کر گئی۔بانڈ مارکیٹ میں بے چینی جو سرمایہ کاروں میں گھبراہٹ کو نمایاں کرتی ہیں۔ ایک ہی وقت میں، ای سی بی گزشتہ ہفتے انتہائی مقروض یورو زون ممالک کی مدد کیلئے ممکنہ اقدامات کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہا، جس نے سرمایہ کاری برادری میں مزید خدشات کو ہوا دی۔

ای پیپر دی نیشن