فوڈاتھارٹی نے جعلسازوں سے ضبط شدہ سامان کی تلف کردیا

Jun 16, 2022

لاہور (این این آئی) فوڈاتھارٹی نے جعلسازوں سے ضبط شدہ سامان کی تلف کردیا ۔2لاکھ 79 ہزار 460 لیٹر بیوریجز، 28ہزار کلوگرام اشیا،55ہزار خالی بوتلیں،5ٹن کارن،2ٹن کیک جیل،8ہزارکلو جعلی کیچپ،5ہزار کلو دیسی گھی ایل ڈبلیو ایم سی بابو صابو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کیا گیا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب جدون کاکہناتھاکہ 4ہزار کلو پرنگلز،500کارٹن ایکسپائرڈ کافی،150کارٹن فروٹ کین اور 800کلو جعلی لیبلز زمین بوس کردئیے۔لاہور آپریشنز ٹیموں کی مختلف کارروائیوں میں جعلسازوں سے ضبط شدہ سامان تلف کیا گیا ہے۔ زیادہ منافع کے لالچ میں ایکسپائرڈ اشیا کے استعمال اور جعلی لیبلنگ والی اشیا تلف کر دی گئی ہیں۔ماحول کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مضر صحت سامان کو ڈمپنگ سائٹس پر تلف کیا گیا ہے۔ خوراک سے وابستہ کاروبار میں جعلسازی کرنیوالوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ملاوٹی سامان کی فروخت و ترسیل پر کڑی نظر رکھنے کیلئے 24گھنٹے ویجیلینس ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں۔لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی کروڑوں روپ مالیت کا سامان جلد تلف کردیا جائے گا۔صوبہ بھر میں جعلسازی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں