حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے تحت  بارہویں  کے امتحانات شروع


حیدر آباد( نامہ نگار)تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے تحت آج سے بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔پہلے مرحلے میں صرف بارہویں جماعت کے امتحانات ہونگے۔ انٹرمیڈیئٹ کے امتحانات دس روز تک جاری رہیں گے جس کے بعد فرسٹ ایئر کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق  فرسٹ ایئر اور انٹر کے امتحانات میں ایک لاکھ دس ہزار طلبہ و طالبات حصہ لیں گے جبکہ 20 ویجیلنس ٹیمیں امتحانات کے دوران ڈیوٹیاں دیں گی۔اس کے علاوہ 9 اضلاع میں امتحانات کے لیے 180 امتحانی مراکز قائم ہیں اور 17 امتحانی مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پہلا پرچہ بارہویں جماعت بوٹنی کا لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن