پل کی تعمیر کیلئے دیہاتوں کی  اراضی کا معاوضہ نہیں دیا گیا

Jun 16, 2022


کندھکوٹ( نامہ نگار )کندھکوٹ گھوٹکی پل کی تعمیر میں آنے والی زمین کا دیھاتیوں کو ابھی تک معاوضہ نہ مل سکا ۔متاثرین نے وکیل آفتاب احمد باجکانی کی قیادت میں میڈیا سینٹر  پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری پل کی تعمیر کے دوران جو روڈ راستے کیلئے زمین ہے اس کا معاوضہ ڈی سی کی جانب سے  ابھی تک  ادا نہ کیا گیا ہے دیہاتوں کو اس وقت تک صرف آسرے دیئے جا رہے ہیں ہم کو خدشہ ہے کہ کام کرنے والی کمپنی اور بااثر لوگ ملی بھگت کر کے معاوضہ خود کھا کر متاثرین کو نہیں دینگے اسلئے ہم احتجاج کر کے میڈیا کی مدد سے سندھ حکومت اور اعلیٰ  حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور زمین کا معاوضہ اصل حقداروں کو ادا کر کے مسکین دیہاتوں میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم کی جائے دوسری صورت میں سخت احتجاج کیا جائیگا اور عدالت میں بھی جائینگے۔

مزیدخبریں