دودھ،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل، علامہ صادق جعفری 


کراچی (نیوز رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے ڈویژن کابینہ کے اہم اجلاس میں کہا کہ سابقہ حکمرانوںکی طرح موجودہ حکمران بھی صرف وصرف قوم کولولی پاپ دے رہے ہیںامپورٹڈحکمرانوں کوملک وقوم کی عزت اورتعمیروترقی سے کوئی دلچسپی نہیں ، مہنگائی کے سونامی اورعفریت نے قوم کونگل لیاہے،اگرمہنگائی کی موجودہ رفتاربرقراررہی تو خطرہ ہے کہ مہنگائی سے تنگ عوام اجتماعی خودکشیاںکرنے پرمجبورنہ ہوجائیں،ان خیالات کو اظہار علامہ صادق جعفری نے وحدت ہاوس انچولی میں کابینہ کے اہم اجلاس میں کیا علامہ صادق جعفری  نے کہاکہ  آ ٹے ودیگراشیاء ضروریہ کی اضافہ  نا اہل حکومت کی نا قص پالیسیوں اور کارکردگی کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ روزانہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کی نا اہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے ، کبھی پتہ چلتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور اب آٹے کی قیمت بھی عروج پر پہنچی ہوئی ہے علامہ صادق جعفری نے کہاکہ دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،موجودہ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،موجودہ امپورٹڈ حکومت اپنے دور اقتدارمیں عوام کو مہنگائی ،بے روزگاری،غربت ،کرپشن ،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہ دے سکی ،امپورٹڈ حکومت نے عوام کو کرپشن مافیا،ذخیرہ اندوزاورمہنگائی مافیاکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے،جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دوراقتدارمیں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا ،انہوں نے کہا کہ عوام کی خون پسینے کی کمائی سے حکمران عیاشی کررہے ہیں ۔حکومت اگر ملک بچانا چاہتی ہے تو کرپشن کو ختم کرے ۔ موجودہ حالات میں عوام خود کشی کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ،عوامی ووٹوںپر اسمبلی میں پہنچنے والے عوام کو بھول گئے،اب وقت آگیاہے کہ عوام دوست اور دشمن میں تفریق سمجھے ۔

ای پیپر دی نیشن