صوبائی بجٹ میں سرائیکی وسیب کیلئے 35 فیصد رقم مختص کرنا خوش آئند‘ عابدہ بخاری


  ملتان (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان  پیپلز پارٹی  وومن ونگ ملتان کی صدر عابدہ بخاری  نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میںغربت کے خاتمہ اور سرائیکی  وسیب کے لئے کل بجٹ کا 35 فیصد مختص کرنا لائق تحسین ہے جس سے ہمارا وسیب مزید ترقی کرے  گا  سابق وذیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور میں سرائیکی وسیب کی ترقی اور صوبے کے قیام کی بنیاد رکھی گئی تھی  ہمیں خوشی ہے کہ موجودہ  حکومت نے اپنے پہلے بجٹ میں سرائیکی وسیب کے لئے 35 فی صد رقم مختض کی ہے پیپلز پارٹی  کی طویل جدوجہد رنگ لائے گی اور وسیب سمیت پورا صوبہ مزید ترقی کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن