راولپنڈی(جنرل رپورٹر)راولپنڈی چیمبر کامرس اینڈ انڈسٹری کی اسٹینڈنگ کمیٹی پرائیویٹ اسکول کے چیئرمین نعیم اشرف نے کہا کہ حکومت مشکل فیصلے ضرور کریں لیکن میرے ملک کے غریب عوام کا پہلے سوچیں جن کے پاس دو وقت کا کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے دن رات سخت گرمی میں لوڈشیڈنگ کے عذاب کو بھگت رہے ہیں اپنے بچوں کوسکول میں پڑھانے کا سوچ بھی نہیں سکتے غربت کی لکیر سے نیچے گزر بسر کرنے والوں پر خوشی اور غم میں قرض کے سوا کوئی چارہ نہیں بیماری میں دواتک لینا مشکل ہے
ملک اور قوم کا فیصلہ کرنے والوں کو سوچنا ہوگا کہ نہ قرض لینے میں ان کا ہاتھ اور نہ ادا کرنے میں۔ لیکن قرض کا پہاڑ ڑ ا ن پرٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر فیصلہ کرنے والوں کو کہتا ہوں صرف ایک دن کے لیئے ان لوگوں کی طرح اس گرمی میں بغیر بجلی کے گزار کر بتا دیں 30 ہزار روپے میں اپنے گھر کے اخراجات چلا کر دکھا دیں۔ نعیم اشرف نے کہا کہ ڈالر کا بڑھنا اور روپے کا نیچے آنا ملک اور قوم کو روز ایک نیا تحفہ دینا کئی سالوں سے یہ لفظ سننے کو مل رہا ہے کہ یہ پچھلی گورنمنٹ کا کیا بھگت رہے ہیں۔ خدا کے لئے دانشمندانہ فیصلے کریں اور ملک کو ترقی کی طرف گامزن کریں عام آدمی آپ کی بنائی ہوئی عدالت تک تو نہیں پہنچ سکتا لیکن اللہ کی عدالت میں میں آپ سے جواب ضرور مانگے گا۔ تمام حکمرانوں سے ایک ہی سوال ہے کہ صرف اور صرف ملک کا سوچیں۔