لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایک سال سے انجری کا شکار رہنے والی سابق نمبر ون امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں کم بیک کو یادگار بنانے کی ٹھان لی۔ریکارڈ 23 گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس پلیئر سرینا ولیمز نے 12 ماہ تک آؤٹ رہنے کے بعد دوبارہ کورٹ میں انٹری ڈالنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ 27 جون سے شروع ہونے والے ٹینس سیزن کے تیسرے گرینڈ سلیم ’’ومبلڈن اوپن‘‘ میں وہ کم بیک کروں گی۔