بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے بدھ کو اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔اس موقع پرصدر شی نے کہا کہ عالمی انتشار اور تبدیلیوں کے باوجود رواں سال کے آغاز سیدوطرفہ تعلقات میں مستحکم پیش رفت کی رفتار برقراررہی ہے۔چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں مستحکم پیش رفت ہوئی اورحئی حی-بلاگوویشینسک کراس بارڈر ہائی وے پل ٹریفک کے لیے کھولا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کو ملانے والا ایک نیا چینل قائم ہوا۔شی نے کہا کہ ان کاملک روس کے ساتھ مل کر دوطرفہ عملی تعاون کومستحکم کرنے اور طویل مدتی ترقی کوفروغ دینے کے لیے تیار ہے۔صدر شی نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر خود مختاری اور سلامتی سے متعلق اپنے بنیادی مفادات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے، اپنے اسٹریٹجک تعاون کومضبوط بنانے اوراقوام متحدہ،برکس میکانزم اور شنگھائی تعاون تنظیم جیسی اہم بین الاقوامی اورعلاقائی تنظیموں میں رابطوں اورہم آہنگی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔