اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ارجنٹینا کی مسلح افواج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف ٹینینٹ جنرل جوآن مارٹن پیلیو نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ معزز مہمان نے خطے کے مشترکہ بحری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے تعاون، کوششوں اور عزم کو سراہا۔ دونوں سربراہان نے مختلف دفاعی شعبوں میں پہلے سے موجود دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ معزز مہمان کو پاک بحریہ کے کردار اور صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ارجنٹینا کی مسلح افواج کے سربراہ کے دورے سے دونوں بحریہ کے مابین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔
نیول چیف سے ارجنٹائنی چیف آف جوائنٹ سٹاف جوآن مارٹن پیلیو کی ملاقات
Jun 16, 2022