دو ریاستی حل ہی اسرائیل اور  فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد راستہ ہے،فلسطینی وزیراعظم


رم اللہ(شِنہوا)فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نیاس بات پر زور دیا ہے کہ دو ریاستی حل ہی اسرائیل اور فلسطین تنازع کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔ انہوں نے اس موقف کا اعادہ امریکی صدر جو بائیڈن کے اگلے ماہ مشرق وسطی کے طے شدہ دورے سے قبل امریکی معاون وزیر خارجہ برائے قریبی مشرقی امور باربرا لیف اور ان کے نائب ہیڈی امر سے ملاقات کے دوران کیا۔  اشتیہ نے امریکی سفارت کاروں کو فلسطینیوں کے خلاف یکطرفہ اسرائیلی کارروائیوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں آگاہ کیا، انھوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف تمام یکطرفہ اقدامات کو روکنے خاص طور پر مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی کے خلاف  کارروائیوں پر دبا ڈالے۔ایک سرکاری بیان کے مطابق اشتیہ  نے زور دیا کہ "اس (دو ریاستی) حل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لانی چاہئیں، جن میں سب سے اہم (یہودی) بستیاں ہیں"۔

ای پیپر دی نیشن