اسلام آباد (خبرنگار )قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں12ہزار696کورونا ٹیسٹ کیے گئے وائرس سے متاثر کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12ہزار696کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 106افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیااس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح0.83فیصد رہی اور کوئی مریض کورونا وائرس کیوجہ سے جان بحق نہیں ہوا جبکہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 58مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
ملک بھر میں 12 ہزار 696کرونا ٹیسٹ، کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا
Jun 16, 2022