اولیاء اللہ میں مخدوم عبدالرشید حقانیؒ بلند تر مقام رکھتے ہیں: جاوید ہاشمی


مخدوم رشید ( نامہ نگار) برصغیر پاک وہند میں سلسلہ قادریہ کے بانی و عظیم روحانی بزرگ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی کے 774 ویں سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا، جس میں سجادہ نشین و بزرگ سیاستدان مخدوم محمد جاوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی اپنے ہمعصر اولیائ￿  میں منفرد اور بلند تر مقام رکھتے تھے، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے ہمعصر اولیاء کرام بھی ان کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے اور فیض بھی حاصل کرتے تھے، کیونکہ آپ قرب الہی کے مقام پر تھے، مقبول احمد شاہ، سابق ناظم و چیئرمین ذوالفقار علی شاہ، حکیم غلام اکبر ہاشمی، ریسرچ سکالر مخدوم محمد شاہ، پی ایچ ڈی ڈاکٹر مخدوم شاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی نے دنیا کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ اس وقت کے خطرناک ڈاکوؤں کو کلمہ حق بھی پڑھایا، اس لئے آپ کو حقانی کے لقب سے پکارا جاتا ہے، مشہور شاعر مخدوم غضنفر عباس ہاشمی نے حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی کی منقبت پیش کی، اس موقع پر مخدوم ناصر شاہ ہاشمی، مخدوم زاہد بہار ہاشمی، مخدوم شہباز شاہ ہاشمی، مخدوم امیر شاہ، جواد ارشد ہاشمی، شاہ زیب ہاشمی، قاسم ہاشمی و دیگر سینکڑوں افراد شریک تھے، واضح رہے کہ آپ کا عرس یکم ہاڑ سے پورا مہینہ جاری رہتا ہے اور چشمہ آب شفاء سے مریدین و زائرین سمیت لاکھوں افراد مختلف بیماریوں سے شفاء یاب ہوتے رہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن