سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کا اضافہ غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔
ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کا اضافہ غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا ہے۔حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 16, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ حکومت اپنے کیسز ختم اور مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیسز بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، اگر فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو فیصلہ 45 دنوں میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔شیخ رشید نے لکھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر لنگڑی لولی قومی اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر آئینی فیصلے،معیشت کی تباہی پر ملک عنقریب بہت بڑے فیصلے کا منتظر ہے۔