شیریں مزاری کی گرفتاری؛ دائردرخواست پرسیکریٹری قومی اسمبلی سے رپورٹ طلب

Jun 16, 2022 | 14:06

ویب ڈیسک

عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے معاملے میں دائردرخواست پرسیکریٹری قومی اسمبلی سے سات جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئررہنما تحریک انصاف شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران شیریں مزاری کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن عدالت میں پیش کیا گیا۔شیریں مزاری اوراُن کی صاحبزادی ایڈوکیٹ ایمان مزاری اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔وکیل علی بخاری نے مؤقف پیش کیا کہ ہمارا اعتراض یہ ہے کہ چار جون کو انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ ابھی تک کمیشن سے متعلق کچھ نہیں ہوا نہ ہمیں بلایا گیا۔

مزیدخبریں