ماحولیاتی تبدیلی ، درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشیئرزتیزی سے پگھل رہے ہیں :صدر

Jun 16, 2022 | 19:43

ویب ڈیسک

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ہنزہ میں شسپر گلیشیئرجھیل میں شگاف کے باعث سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دورانن متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونیوالے نقصانات کے ازالے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے متعلقہ حکام پرزوردیاکہ وہ قدرتی آفات کے ایسے کسی بھی واقعات سے چوکس رہیں تاکہ گلگت بلتستان میں کسی بھی جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے۔

اس موقع پر حسن آباد fwoکیمپ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اورفرنٹیئرکورکس آرگنائزیشن کے اعلیٰ حکام کی جانب سے صدرکوبریفنگ دی گئی۔

صدرنے متاثرہ پل کی جلدتعمیراورگلیشیئرجھیل میں شگاف سے آنے والے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو درپیش مسائل کے حل پرزوردیا۔

مزیدخبریں