سیاسی وجوہات کی بنا ء پرسخت فیصلے لینے سے گریز نہ کیا جائے: پی آر ایف

Jun 16, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر)پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین حسن علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت جب تک سخت اصلاحاتی اقدامات نہیں اٹھائے گی تب تک غیر ملکی قرصوں سے نجات حاصل نہیں کی جا سکتی۔ حقیقت تسلیم کرنے سے انکارمشکلات میں اضافہ کرتا ہے اور بد قسمتی سے ہمارے ہاں یہی رجحان ہے۔ ہمارا روایتی حریف ملک بھی 90کی دہائی میں اس صورتحال کا سامنا کر چکا ہے لیکن سخت اصلاحاتی اقدامات کی وجہ سے وہی ملک آج دنیا کی ایک بڑی معیشت بن کر ابھراہے۔

مزیدخبریں