لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج پرویز نواز نے ماڈل ٹائون کچہری سے اغوا کے بعد قتل ہونے والی یاسمین کوثر کے کیس میں ٹھوس شواہد نہ ملنے پر اشرف سمیت تین ملزموں کو بری کر دیا۔ ملزموں کیخلاف تھانہ نصیر آباد میں اغوا کے بعد قتل کا مقدمہ درج تھا، ملزموں نے گرفتاری کے بعد فیصل آباد نعش کا ڈھانچہ برآمد کرایا تھا۔