لاہور(نامہ نگار)سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ سے ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری نے ملاقات کی۔لاہور کے تاریخی ثقافتی ورثہ کی بحالی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقبرہ جہانگیر، شالیمار باغ اور شاہی قلعہ کے اطراف میں نشے کے عادی افراد کی موجودگی، موبائل چھیننے اور چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے سکیورٹی کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کامران لاشاری نے اندرون شہر میں تجاوزات، ہائی رائز بلڈنگز اور غیر قانونی تہہ خانوں کی تعمیر سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا۔ سی سی پی او نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو پولیس کے مکمل تعاون کی یقینی دہانی کروائی۔