غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل:آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ پنجاب پولیس انسداد جرائم اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کے استعمال کو فروغ اور تقویت دے رہی ہے اورجدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے پولیس انویسٹی گیشن سسٹم کو اپ گریڈ اور مزید فعال کیا گیا ہے۔ صوبہ میں آنے والے غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے تسلسل میں سپیشل پروٹیکشن یونٹ صوبہ بھر میں غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کے فرائض جانفشانی سے سر انجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں نارویجن ایمبیسی کے قونصلر نارڈک پولیس لائزن آفیسر پِرمارٹن بجرٹن سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کے دوران کیا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا اور لاہور پولیس کے پروموٹ ہونے والے پولیس افسران اور اہلکاروں سے خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ لیڈرشپ کو گالی پڑی ہم نے ایک گالی کی پرواہ نہیں کی، مجھے گالی کا جواب خدمت سے دینے کا حلف دیں،ظالم اور مظلوم کے درمیان دیوار بنیں۔ ظالم کے آگے کھڑے ہو کر، اشتہاریوں کو گرفتار کرکے اور مظلوموں کو انصاف دے کر جواب دینا ہے۔ یاد رکھیں،پاکستان کی حفاظت اور پاکستانیوں کی خدمت آپ پر لازم ہے۔

ای پیپر دی نیشن