وزیراعظم شہباز شریف کا چینی صدر شی جن پنگ کو سالگرہ پر نیک تمناﺅں کا اظہار 

Jun 16, 2023


 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کی سالگرہ پر نیک تمناﺅں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی متحرک قیادت میں چین بین الاقوامی یکجہتی، امن اور تعاون کو آگے بڑھانے والے عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان بھائی چارہ 2015ءمیں ان کے دورہ پاکستان کے بعد سے تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہوا اور تب سے یہ مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ چینی صدر کو ان کی سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
مبارکباد

مزیدخبریں