باکو (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر سے روسی زبان سے گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔ صدر الہام علیوف کی دعوت پر آذربائیجان میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے میزبان کے ساتھ روسی زبان میں بات چیت کی، جس پر وہاں موجود مہمان اور میزبان سب ہی خوشگوار طور پر حیران ہو گئے۔