اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے وےڈےو پےغام مےں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کیا۔ انہوں نے کہا وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گےا ،انہوں نے بتایا عالمی منڈی میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا ہے اور آج کئی اخبارات نے رپورٹ کیا ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے کا اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں چند پیسوں کی کمی ہو گی، میں حیران ہوں میڈیا کو پتہ نہیں یہ خبریں کیسے ملیں۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا اوگرا نے جو تجاویز دیں اس کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جو اخبارات میں اضافہ رپورٹ ہوا تھا وہ اضافہ نہیں ہے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ایک ماہ میں پیٹرول کی قیمت میں20روپے اور ڈیزل کی قیمت35روپے فی لٹرکم کی گئی تھی ،لہٰذا قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ پرانی قیمتیں 30جون تک برقرار رہیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان
Jun 16, 2023