ڈالر ایک روپیہ‘ سونا 1400 روپے تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ روز اضافے کا رجحان رہا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق انٹربنک تبادلہ مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاو¿19 پیسے اضافے کیساتھ 287 روپے 37 پیسے رہا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو کر 295 روپے کا ہوگیا۔ دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت گزشتہ روز 1400 روپے بڑھ گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاو¿ 1458 روپے اضافے سے ایک لاکھ 89 ہزار 215 روپے ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاو¿ 19 ڈالر کم ہوکر 1929 ڈالر فی اونس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...