اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کو معاشی میدان میں درست سمت پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے، سابقہ دور میں ہونے والی معاشی تباہی سے نکلنے میں ہمیں وقت لگے گا، اتحادی حکومت کی تمام تر توجہ پاکستان کو موجودہ معاشی مشکلات سے نکالنے پر مرکوز ہے، بزنس کمیونٹی کا معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں مرکزی کردار ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے لاہور مےں چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ شہزاد علی ملک کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا، ہم نے اپنے گزشتہ دور میں بھی مشکل حالات کے باوجود ایکسپورٹ، پیداوار سمیت ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ ریجنل ممالک کے ساتھ کنکٹیوٹی پی پی کا منشور ہے، ایران سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین یونائیٹڈ بزنس گروپ شہزاد علی ملک نے کہا کہ ہمیں امید ہے پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتیں سیاسی استحکام پر توجہ دیں گی، ہمیں پالیسیوں میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ سرپرست اعلی یو بی جی اور صوبائی وزیر پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ملکی انڈسٹری کا پہیہ چالو رکھنے، ایکسپورٹ بڑھانے اور ملکی معاشی صورتحال کو مستحکم بنانے کی ہے، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر بڑی جماعتوں کا کردار سب سے اہم ہے۔ سیکرٹی جنرل یو بی جی ظفر بختاوری نے اس موقع پر کہا کہ ڈپلومیسی اگر چہ پہلی دفاعی لائن ہے لیکن اب ڈپلومیسی کا قوموں کی معاشی ترقی میں بھی بنیادی کردار ہے، پاکستان کو بھی پولیٹیکل ڈپلومیسی کے بجائے معاشی ڈپلومیسی کی طرف بڑھنا چاہیے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو