سیاسی استحکام سے معاشی استحکام ، میثاق معیشت کی ضرورت ہے:عرفان اقبال

Jun 16, 2023

لاہور (کامرس رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں ہے۔ میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے۔ایف پی سی سی آئی نے معاشی پالیسوں کے تسلسل کو بر قرار رکھنے کیلئے حکومت کو 15سال کا اکنامک ڈویلپمنٹ پلان پیش کیا ہے۔ حکومت کو اس پر عملدآمد کرنا چاہیے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارمیڈیا سے ریجنل آفس لاہور میں ملاقات کے موقع پر کیا۔تقریب سے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی،سارک چیمبر کے نائب صدر میاں انجم نثار،نائب صدر رفعت ملک،کوارڈنیٹر محمد علی میاں سمیت دیگر نے بھی خطاب کہا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو معاشی پالیسوں کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے۔ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر کرکے علاقائی تجارت کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے۔ ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہونے کی بجائے اس میں کمی ہو رہی ہے۔ ملکی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو ایکسپورٹ کو بڑھا نا ہو گا اورزراعت پر توجہ دینا ہو گئی۔ ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے ملک میں صنعتوں کو فروغ دینا چاہیے۔ملک میں بیرون سرمایہ کاری لانے کے لئے مثبت اقدامات کئے جائیں۔حکومت آئی ٹی سیکٹر پر خصوصی توجہ دیں،آئی ٹی کے فروغ کے لئے نصاب اور یونیورسٹیوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔شرح سود کو کم کیا جائے اس شرح سود پر ملک میں نئی صنعتیں نہیں لگ سکتیں۔ریجن میں سب سے زیادہ شرح سود پاکستان میں ہے۔بجلی کی قیمتیں بھی ریجن میں سب سے زیادہ ہماری ہے جس کی وجہ سے کاروبار کی لاگت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور پاکستان مصنوعات بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو جاتی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی ایکسپورٹرز کو ویزوں کے مسائل کا سامنا ہے جن کو حل کروانے کے لئے حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں