دریاﺅں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال 

Jun 16, 2023


لاہور(نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ﺅکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد1 لاکھ 40 ہزار 300 کیوسک اور اخرج 85 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 73 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 73 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل آمد1 لاکھ 15 ہزار 400 کیوسک، اخراج1 لاکھ 15 ہزار 400 کیوسک رہا۔
،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 71 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 28 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 50 ہزار 400کیوسک اور اخراج 30 ہزار400 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد 1لاکھ 22 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 17 ہزار کیوسک،چشمہ1لاکھ 29ہزار700 کیوسک اوراخراج 1لاکھ 42 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 1 لاکھ12 ہزار 100کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 6 ہزار 400 یوسک،گدو آمد 70ہزار200 کیوسک اور اخراج 58 ہزار 700کیوسک، سکھر آمد 54ہزار400کیوسک اور اخراج22 ہزار600کیوسک، کوٹری آمد 12 ہزار 900کیوسک اور اخراج 4 ہزار900کیوسک،تریموں آمد 20 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 10 ہزار300کیوسک، پنجند آمد8ہزار 200کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1445.61 ایکڑ فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.942 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1143.00 ایکڑ فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.512 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 640.90 ایکڑ فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ﺅکی صورت میں ہے ۔

مزیدخبریں