رائیونڈ:جنرل بس سٹینڈ کے باجود غیر قانونی اڈے قائم،ٹریفک کانظام درہم برہم 

Jun 16, 2023


رائےونڈ (نمائندہ نوائے وقت)رائےونڈ جنرل بس سٹینڈ کے قیام کے باجود سڑکوں پرغیر قانونی اڈے قائم،ٹریفک کا نظام درہم برہم، کروڑوں روپے لاگت سے تعمیر فلائی اوور بھی افادیت کھونے لگا۔ ٹریفک پولیس کی غفلت کے باعث تمام شاہراو¿ں پر ویگن،بس اور رکشہ سٹینڈ قائم ہوگئے۔ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں قائم تمام غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو سکا۔ غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے مسافروں کیساتھ نارواسلو ک کی شکایات معمول بن چکی ہیں۔اوور لوڈنگ،اوور چارجنگ سمیت مسافروں کیساتھ توہین آمیز رویہ بھی اختیار کیا جاتا ہے۔ مسافروں کی شکایات کے ازالے کیلئے قائم آر ٹی سیکرٹری ودیگر افسران ان ٹرانسپورٹرز سے منتھلی لیکر انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ سڑکوں پر اڈے قائم ہونے سے ٹریفک کا نظام معطل رہتا ہے جنرل بس اسٹینڈ رائے ونڈ میں قائم کیا گیا تھا کہ یہاں پر تمام گاڑیاں آئیں گی اورٹریفک کے مسائل سے نجات کیساتھ ساتھ غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا لیکن رائے ونڈ کی عوام کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا۔ قصورروڈ، کوٹ رادھا کشن روڈ،ریلوئے روڈ،مانگا روڈ،سند رروڈ پر جگہ جگہ غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے شہر یوں کی مشکلات میں جہاں اضافہ ہو اہے وہاں جنرل بس سٹینڈ کے قیام کے مقاصد بھی فوت ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں