حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی سے بچاﺅ کے عالمی دن کے سلسلہ میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر اینڈ کو ارڈنیشن اشفاق رسول،سی ای او ہیلتھ فریحہ اکرم ملک ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر احمد،ڈسٹرکٹ مینجرپی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر محمد اقبال ، ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر ساجدہ مشتاق ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایجو کیشن نر گس عارف،فوکل پرسن ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد فاروق ،سی ڈی سی اوعرفان احمد، انٹما لوجسٹ تحسین قمرسمیت لائیوسٹاک ، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل، لوکل گورنمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاروں نے سیمینار میںشر کت کی ۔ سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور دیگر مقررین کاکہنا تھا کہ ڈینگی مچھر کے خاتمہ اور اسکے لاروا کی افزائش کی روک تھام کیلئے تمام محکموں اور سول سوسائٹی کے ہر ذمہ دار کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں سیمینار کے بعد ڈینگی سے بچاﺅ کے عالمی دن کے سلسلہ میں آگاہی واک بھی کی گئی ۔
حافظ آباد: ڈینگی سے بچاﺅ کے عالمی دن پر سیمینار اور واک
Jun 16, 2023