گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضابطہ فوجداری کی مقررہ مدت میں ملزمان کےخلاف چالان جمع نہ کروانا پولیس نے وطیرہ بنا لیا ، سینئر سول جج کریمینل ڈویژن نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایس آئی کےخلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کروا دیا تفصیل کے مطابق سینئر سول جج کریمینل ڈویژن محمد مسرور عاشق نے تھانہ باغبانپورہ کے منشیات فروشی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو ساڑھے تین ماہ قبل 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا اور تفتیشی آفیسر ٹی ایس آئی علی حسنین کو ملزم کےخلاف مقدمہ کا چالان عدالت بھجوانے کا حکم دیا ،عدالت کے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ٹی ایس آئی نے ملزم کےخلاف چالان عدالت نہ بھجوایا ، جس پر سینئر سول جج کریمینل ڈویژن محمد مسرور عاشق نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او سول لائن کو ٹی ایس آئی علی حسنین کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ،سول لائن پولیس کے مطابق عدالتی حکم پر انسپکٹر غلام رسول کی مدعیت میں زیر دفعہ 155کے تحت تفتیشی آفیسر علی حسنین کےخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
گوجرانوالہ: پولیس نے ضابطہ فوجداری کے ملز موں کےخلاف چالان جمع نہ کروانا وطیرہ بنالیا
Jun 16, 2023