لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماو¿ں نے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام، خطباءعظام،مبلغین اور آئمہ مساجد سے اپیل کی ہے کہ آج کے خطبات میں اجتماعی توبہ کی طرف عوام الناس کی توجہ مربوط کی جائے۔ وطن عزیز میں آنے والے طوفان اور بے موسمی بارشوں کی وجہ اللہ رب العالمین کی ناراضگی ہے۔ امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،سید عطاءاللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، مرکزی رہنماءمیاں محمد اویس، اور دیگر احرار رہنماو¿ں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ توبہ کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت کی ناراضگی کے اسباب کو بھی ختم کرنا ہو گا۔ سود جیسی لعنت کو ملکی بجٹ کا حصہ بنایا گیا جو کہ اللہ تعالیٰ اور اللہ کے حبیب محمد کریم سے کھلی جنگ کا اعلان ہے۔ سود جیسی لعنت سے جان چھڑائے بغیر ہم کبھی بھی ملکی معاشی مسائل سے باہر نہیں نکل سکتے۔ احرار رہنماو¿ں نے اپیل کی کہ خطبات جمعہ میں تمام تر اجتماعی اور انفرادی گناہوں سے توبہ کرنے کی ترغیب دی جائے۔