لاہور (نیوز رپورٹر) چوبرجی پارک سب ڈویژن واپڈا 60 فٹ روڈ میں سٹاف کی کمی کے باعث رہائشی مشکلات کا شکار ،ہزاروں لوگوں کی رہائشی کالونی میں رات کی ڈیوٹی میں 2 آدمی کام کرتے ہیںاگر لائٹ 2 جگہ سے خراب ہو جائے تو سٹاف کی کمی کے باعث لوگ عملہ کو ہراساں کرتے ہیں کہ پہلے ہمارے کام کرو ورنہ دوسرے علاقے کا کام بھی نہیں ہو گا۔ ڈیوٹی پر موجود سٹاف نے بتایا برقی آلات کی کمی سے کام کرنے میں سٹاف کو دشواری ہوتی ہے اور لوگوں کی گالیاں سننے کو ملتی ہیں۔ علاقہ کے لائن مین نے کہا کہ ہمارے پاس مکمل سامان نہیں ہوتا ،گاڑی تو کھڑی ہے لیکن اس کو چلانے کیلئے نہ توپٹرول ہے اور نہ ہی ڈرائیور۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے چوبرجی پارک سب ڈویژن 60 فٹ روڈ میں سٹاف بڑھایا جائے اور کام میں سستی دکھانے والوں کا محاسبہ کیا جائے۔
چوبرجی پارک سب ڈویژن واپڈا میں عملہ بڑھایا جائے:اہل علاقہ
Jun 16, 2023