23رکنی فارن سروس افسر وںکے وفد کا دورہ لاہورآرٹس کونسل الحمراء

لاہور(کلچرل رپورٹر)43ویں سپیشلائزڈ ڈپلومیٹک کورس کے 23رکنی فارن سروس آفیسرز کے وفد نے لاہورآرٹس کونسل الحمراءکا دورہ کیا۔ڈائریکٹر پروگرام فارن سروس اکیڈمی فوزیہ فیاض احمد کی سربراہی میں آئے وفد کو لاہور آرٹس کونسل کے آرٹ گیلری میں جاری نمائش دیکھائی گئی۔ مختلف ہالز و دیکھے۔چیئرمین الحمراءقاسم علی شاہ اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءمحمد سلیم ساگر تمام افسران سے ملے، نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائن آرٹ منیٰ ہاورن نے وفد کو گیلری میں جاری نمائش کے حوالے سے بریف کیا۔وفد میں شامل تمام افسران نے اپنے دورہ الحمراءکو اپنی تربیت کے حوالے سے اہم قرار دیا۔دریں اثناءالحمراکے کمیٹی روم میں ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل محمد سلیم ساگر کے ساتھ پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کی ڈرامیٹک سوسائٹیز کے ممبران نے ملاقات کی۔ملاقات میں گرینڈ تھیٹر فیسٹیول کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلیم ساگرنے کہا کہ الحمراءپنجاب بھر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ مل کر تھیٹر کی ترویج و ترقی کیلئے اہم قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈرامہ سکرپٹ طلب کر لیے گئے ہیں، نوجوان آرٹسٹوں کو ایک عالمی درجہ کے حامل پلیٹ فارم الحمراءآرٹس کونسل میں پرفارم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن