محکمہ بجلی کے ملازمین سمندری طوفان کی تباہی سے بچنے کیلئے اقدامات کریں: خورشید احمد

لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ بجلی کے ایک ہزار سے زائد لائن سٹاف کے ملازمین ملتان، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے لائن سٹاف صوبہ سندھ میں سمندری طوفان باپر جوئے کی وجہ سے خدانخواستہ بجلی کی سپلائی کے نظام میں ممکنہ خرابی کو درست کرنے اور بحالی رکھنے کیلئے فوری اقدامات کریں گے۔ محکمہ بجلی اور واپڈا کے لائٹ سٹاف و گرڈ سٹاف کو تاکید کی کہ وہ اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرنے کیلئے اکٹھے ہوکر کام کریں اور بجلی کے نظام کو جاری وساری رکھنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔ اپنے بیان میں محکمہ بجلی کے افسران سے بھی درخواست کی کہ اس موقع پر وہ عملہ کی صحت و تندرستی اور جان کی سلامتی کیلئے تمام حفاظتی اقدامات بشمول رہائش خوراک اور حفاظتی آلات کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ لائن سٹاف محفوظ طریقے سے اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔ خورشید احمد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو اس نیک مقصد میں کامیابی کیلئے اپنی رحمت سے سرفراز فرمائے۔ آمین!

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...