لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگرام پرسوںبروزاتوار صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقد ہوگا جس میں سرکاری اورپرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین حج شرکت کر یں گے۔ مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا ا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علماءحضرات خطاب کریں گے۔ جبکہ حج تربیتی پروگرام میں خواتین کیلئے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔