لاہور (خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کراچی مئیرانتخابات میں پولیس گردی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں کہاکہ سراج الحق کی اپیل پر جماعت اسلامی آج کو پورے ملک میں یوم سیاہ منائے گی۔ کراچی میں پولیس کے ذریعے اکثریت کو اقلیت بنانے کے شدید مذمت کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کے خلاف صوبائی، ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر احتجاج ہو گا۔ کراچی میں دھاندلی نے قومی انتخابات کی شفافیت پربھی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر جمعہ کو مرکزی مجلس شوری ٰکا اجلاس طلب کر لیا۔ مرکزی مجلس شور یٰ کا اجلاس منصورہ میں شروع ہو گا جو 3 دن جاری رہے گا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ مرکزی مجلس شوری ٰکے اہم اجلاس میں ملک بھر سے اراکین شوریٰ شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کراچی مئیر کے انتخابات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا۔ سراج الحق شوری ٰ اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
کراچی مئیرانتخابات میں پولیس گردی کےخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان :قیصر شریف
Jun 16, 2023